وزیر اعظم نے تعمیراتی سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

وزیر اعظم نے تعمیراتی سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی منظوری دے دی
وزیر اعظم نے تعمیراتی سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں انہوں نے تعمیراتی سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی انور علی اور معاون اطلاعات فردوس عاشق اعوان شریک ہوئیں۔اجلاس میں کاروبار میں آسانی کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے تعمیراتی سیکٹر کو انڈسٹری کا درجہ دینے کی اصولی منظوری دے دی۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو زوننگ سے متعلق قوانین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہیں معلومات تک رسائی، طریقہ کار آسان بنانے اور غیر ضروری منظوری کے خاتمے سے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں تعمیراتی شعبے کی آسانی اور کاروباری بہتری کے لیے مختصر و طویل مدتی روڈ میپ بھی پیش کیا گیا۔