کیا کرکٹرز بھی اب ٹراﺅزرز کی بجائے ’نیکر‘ پہن کر کھیلیں گے؟ حیران کن خبر آ گئی

کیا کرکٹرز بھی اب ٹراﺅزرز کی بجائے ’نیکر‘ پہن کر کھیلیں گے؟ حیران کن خبر آ ...
کیا کرکٹرز بھی اب ٹراﺅزرز کی بجائے ’نیکر‘ پہن کر کھیلیں گے؟ حیران کن خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) موسمیاتی تبدیلیوں کے براہ راست کرکٹ پر اثر انداز ہونے کا خطرہ بڑھ گیا جس کے باعث کھلاڑیوں کو موسم کی سختی جھیلنے کیلئے قدیم روایات کو ترک کرنا پڑسکتا ہے اور مستقبل میں کرکٹرز ٹراؤزرز کے بجائے ’نیکر‘ پہن کر میدان میں کھیلتے بھی نظر آ سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لارڈز میں ایک خصوصی رپورٹ ’ہٹ فار سکس‘ کا اجراءہوا جس میں کھلاڑیوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کئی سفارشات پیش کی گئی ہیں جن میں سے ایک سفارش کے مطابق سے کھلاڑیوں کو قدیم روایات کو ترک بھی کرنا پڑسکتا ہے، خاص طور پر کرکٹرز اب لمبے ٹراؤزرز کی بجائے شارٹس میں بھی کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیاکہ کرکٹرز بالخصوص بلے بازوں کو سخت گرمی سے نمٹنے کیلئے آرام دہ کپڑے پہننے کی اجازت ہونا چاہیے، اسی طرح کٹ اور دوسرا سامان بنانے والے اداروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ایسے ہیلمٹ، گلوز اور پیڈز وغیر بنائیں جس سے ہوا کا گزر ہو اور پلیئرز کو ٹھنڈا رکھیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ ابھی سے ان کا اثر پڑنے لگا ہے، اس حوالے سے خاص طور پر چوتھے ٹیسٹ میں ڈائریا کا شکار ہونے والے انگلش کپتان جو روٹ کی مثال دی گئی جنہیں ہسپتال سے پھر سیدھا گراؤنڈ میں لوٹنا پڑا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بھی کہا ہے کہ وہ نئی ہیٹ پالیسی بنائے، اس حوالے سے آسٹریلیا کو سراہا گیا جہاں پر مختلف ایسوسی ایشنز کی جانب سے گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیٹ پالیسی اپنائی گئی، جس میں درجہ حرارت ایک مقررہ حد سے بڑھ جانے پر میچ کو ملتوی تک کردیا جاتا ہے۔

مزید :

کھیل -