آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر انگلش شائقین برا مان گئے مگر کیوں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر انگلش شائقین برا مان گئے مگر کیوں؟ ...
آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر انگلش شائقین برا مان گئے مگر کیوں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  


مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) اولڈ ٹریفورڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں فیصلہ کن اور حتمی برتری حاصل کرنے پر آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر انگلش شائقین برا مان گئے۔

تفصیلات کے مطابق اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے جشن منانے کے انداز پر انگلش شائقین برا مان گئے جنہوں نے بالخصوص سٹیو سمتھ نے آنکھوں پر عینک سجا کر جشن منایا۔ انگلش شائقین کا موقف ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے عینک لگا انگلش کھلاڑی جیک لیچ کا مذاق اڑایا تاہم آسٹریلین ٹیم کے ہیڈ کوچ نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ہیڈ کوچ جسٹن لینگر نے اپنے کھلاڑیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ میچ کے آخر میں وہ میزبان کھلاڑی جیک لیچ کا نہیں بلکہ ان کے ہی انداز میں گلاسز پہن کر بیٹنگ کرنے والے اپنے سابق بیٹسمین کرس روجرز کا مذاق اڑا رہے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کیلئے آخری میچ 2015 ءمیں کھیلا تھا۔

مزید : کھیل


loading...