سینٹرل پنجاب کی کپتانی ملتے ہی بابراعظم نے ’خطرناک‘ ارادے ظاہر کر دئیے، شاندار بات بھی کہہ دی

سینٹرل پنجاب کی کپتانی ملتے ہی بابراعظم نے ’خطرناک‘ ارادے ظاہر کر دئیے، ...
سینٹرل پنجاب کی کپتانی ملتے ہی بابراعظم نے ’خطرناک‘ ارادے ظاہر کر دئیے، شاندار بات بھی کہہ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے تحت قائداعظم ٹرافی کے پہلے مرحلے کا آغاز 14 ستمبر سے ہو رہا ہے جس میں 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ سینٹرل پنجاب کی کپتانی بابراعظم کے سپرد کی گئی ہے۔

بابراعظم نے ڈومیسٹک ٹیم کی کپتانی ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”سینئر کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی کپتانی ملنا باعث اعزاز ہے اور میں ضرورت پڑنے پر ان کی نصیحت ضرور سنوں گا جبکہ میں نئے فارمیٹ کے تحت قائداعظم ٹرافی کھیلنے کا بھی شدت سے منتظر ہوں کیونکہ میرے خیال سے یہ کرکٹ کا بہترین سیزن ہو گا۔“

واضح رہے کہ دائیں ہاتھ کے بلے باز بابراعظم کو موجودہ کرکٹ میں بہترین سٹروک پلیئرز کے طور پر جانا جاتا ہے اور وہ اپنے چار سالہ انٹرنیشنل کیرئیر میں اب تک 5,695 رنز بنا چکے ہیں جبکہ وہ قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کے ذریعے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 37 رنز کی اوسط بہتر کرنے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔

مزید :

کھیل -