بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
بھارت نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میانک اگروال، روہت شرما، شبمان گل، چتیشور پجارا، اجنکیا ریحانے، ہنوما ویہاری، رشبھ پنت، وریدھیومن ساہا، رویندرا جدیجہ، روی چندرن ایشون، کلدیپ یادیو، ایشانت شرما، جسپریت بمرا اور محمد شامی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک، دوسرا ٹیسٹ میچ 10 اکتوبر سے 14 اکتوبر تک اور تیسرا ٹیسٹ میچ 19 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل -