کراچی میں آرٹیکل ’149فور‘ نافذ کرنے کی تجویز، سلیم صافی نے فروغ نسیم سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں

کراچی میں آرٹیکل ’149فور‘ نافذ کرنے کی تجویز، سلیم صافی نے فروغ نسیم سے متعلق ...
کراچی میں آرٹیکل ’149فور‘ نافذ کرنے کی تجویز، سلیم صافی نے فروغ نسیم سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی پریشان ہو جائیں

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کراچی میں آرٹیکل 149 فور کے نفاذ کی تجویز دی ہے جس پر مختلف سیاسی رہنماءاور صحافی اپنی اپنی رائے کا اظہار کرنے میں مصروف ہیں۔

معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے بھی اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے اور وزیر قانون فروغ نسیم کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی پریشان ہو جائیں۔

سلیم صافی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”کبھی الیکشن کمیشن کے ممبران کا گند تو کبھی کراچی کے سٹیٹس کا گند، فروغ نسیم کچرہ ڈھونڈ ڈھونڈ کر عمران خان کے سر لاد رہے ہیں۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ وہ بدستور الطاف حسین کے ساتھ ہوں اور ان ہی کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں؟ کراچی سے متعلق ان کی تجویز سندھ میں سیاسی فساد کی شعوری سازش لگتی ہے۔“

مزید : قومی


loading...