بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ، پاک فوج کا سپاہی شہید

بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ، پاک فوج کا سپاہی شہید
بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ ، پاک فوج کا سپاہی شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک اور بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے حاجی پیر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے سپاہی غلام رسول مادرِ وطن پر قربان ہوگئے۔ شہید فوجی اہلکار کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔