صدر مملکت کا فی البدیہہ خطاب، اپوزیشن ارکان نے وہ کام کردیا کہ عارف علوی بھی مسکرانے پر مجبور ہوگئے

صدر مملکت کا فی البدیہہ خطاب، اپوزیشن ارکان نے وہ کام کردیا کہ عارف علوی بھی ...
صدر مملکت کا فی البدیہہ خطاب، اپوزیشن ارکان نے وہ کام کردیا کہ عارف علوی بھی مسکرانے پر مجبور ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھرپور ہنگامہ آرائی کی گئی ۔ اپوزیشن ارکان نے صدر مملکت کی فی البدیہہ تقریر کے دوران خوب نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر اعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔
اپوزیشن ارکان نے صدر مملکت کے ڈائس کا گھیراﺅ کرلیا اور ’ گو نیازی گو‘ کے نعرے لگاتے رہے، بعض اپوزیشن ارکان نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ اپوزیشن کے احتجاج کے باعث وزیر اعظم عمران خان نے کانوں میں ہیڈ فون لگالیے اور تسبیح کے دانے گراتے رہے۔
صدر مملکت کے خطاب کے دوران بعض اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر صدر مملکت پر شادی میں برسائے جانے والے نوٹوں کی طرح اچھالیں توعارف علوی بھی مسکرانے لگے تاہم انہوں نے اپنا خطاب جاری رکھا۔ ایک موقع پر جب اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی حد سے زیادہ بڑھی تو صدر مملکت نے انہیں مخاطب کرکے کہا ’ خواتین و حضرات آپ شور بھی مچاتے جائیں اور بات بھی سنتے جائیں تو اچھا ہوگا۔‘

مزید :

اہم خبریں -قومی -