صدر مملکت کے خطاب کے دوران وہ رکن اسمبلی جو سپیکر ڈائس پر چڑھنے کی ناکام کوشش کرتا رہا

صدر مملکت کے خطاب کے دوران وہ رکن اسمبلی جو سپیکر ڈائس پر چڑھنے کی ناکام کوشش ...
صدر مملکت کے خطاب کے دوران وہ رکن اسمبلی جو سپیکر ڈائس پر چڑھنے کی ناکام کوشش کرتا رہا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران پیپلز پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے سپیکر ڈائس پر چھڑنے کی کوشش کی لیکن دیگر ارکان نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

موجودہ حکومت کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہونے پر صدر مملکت عارف علوی کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران اپوزیشن کی جانب سے بھرپور ہنگامہ آرائی اور احتجاج کیا گیا۔ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے اس دوران سپیکر ڈائس پر چڑھنے کی کوشش بھی کی لیکن ساتھی ارکان نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔ آغا رفیع اللہ کی جانب سے یہ کوشش کی گئی تو ان کی تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مزید : قومی


loading...