قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس،اراکین کا وزیردفاع کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس،اراکین کا وزیردفاع کی عدم شرکت پر برہمی کا ...
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس،اراکین کا وزیردفاع کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا،اجلاس میں اراکین کمیٹی نے وزیردفاع کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین سینیٹر ولید اقبال کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کا اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے وزیردفاع کی عدم موجودگی پر سوال اٹھایا اور کہا کہاں ہیں وزیردفاع؟ دیگر ارکان نے بھی رحمان ملک کی حمایت میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر وزیردفاع کا پالیسی بیان آنا چاہیے تھا۔وزارت دفاع کے حکام نے کمیٹی کو بھارت کی جانب سے آرٹیکل تین سو سترختم کرنے کے غیرآئینی اقدام اور اس کے منفی اثرات پر بریفنگ دی۔ ارکان نے کہا کہ پاکستان کو مختلف نوعیت کی دھمکیاں دی گئیں، جوابی حکمت عملی کون بتائے گا؟ امریکی صدر کا پاکستان کے بارے میں سخت بیان آیا، اس پر ہمارا موقف کون بتائے گا؟چیئرمین کمیٹی نے یقین دلایا کہ ارکان کے جذبات وزیر دفاع تک پہنچادیئے جائیں گے۔