انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی بڑی کارروائیاں،اندھے قتل کے ملزم گرفتار اور 4 سالہ مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی بڑی کارروائیاں،اندھے قتل کے ملزم گرفتار اور 4 ...
انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی بڑی کارروائیاں،اندھے قتل کے ملزم گرفتار اور 4 سالہ مغوی بچہ بازیاب کرا لیا

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی بڑی کاروائیاں،سی آئی اے پولیس سول لائنز نے 3 روز قبل غازی آباد کے علاقے سے اغوا ء ہونے والے 4 سالہ بچے عمیر کو شیخوپورہ کے علاقے سے بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا،انویسٹی گیشن پولیس اقبال ٹاؤن نےفارمیسی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پرشہری کو قتل کرنے والے ڈاکو گرفتارکرلیے۔ انویسٹی گیشن پولیس سندر نے اندھے قتل کی واردات میں ملوث مقتول کی بیوی اور سالے کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز دانش رانجھا کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے 4سالہ عمیر عامر کے اغوا میں ملوث ملزمان عامر اور عثمان کو گرفتار کرکے مغوی عمیر عامر کوسی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شیخوپورہ سے بحفاظت بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر دیا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ملزم عامر کی سالی کی سات بیٹیاں ہیں اور بیٹا کوئی نہ ہے۔ ملزم عامر نے20 ہزار روپے کے عوض 4 سالہ عمیر عامراپنی سالی کو فروخت کیا تھا۔ اسی طرح انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن خضر حیات واہلہ کی سر براہی میں پولیس ٹیم نے چند روز قبل اقبال ٹاؤن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے شہری احتشام کو قتل کرنے والے ملزمان حنان عرف عثمانی اور اعزاز مقبول کو گرفتار کر کے آلہ قتل اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور خانیوال کے رہائشی ہیں اور لاہور میں ڈکیتیاں کر کے دوبارہ خانیوال واپس چلے جاتے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن سندر محمد عظیم نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ مقتول سلطان علی شاہ کے اندھے قتل کی واردات میں ملوث مقتول کی دوسری بیوی ملزمہ سمعیہ اور اس کے بھائی وسیم الحسن کو گرفتار کر لیا۔ دوران تفتیش ملزمہ سمعیہ نے انکشاف کیا کہ اس کو مقتول سلطان علی شاہ کی تیسری شادی کرنے کا رنج تھا اور اس نے اپنے بھائی وسم کی مدد سے مقتول کو نشہ آور دودھ پلایا اور بعد میں گلے میں پھندا ڈال کر قتل کر دیا اور لاش کو بحریہ ٹاؤن کے قریب گڑھے میں پھینک دیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انعام وحید نے قتل، اندھے قتل اور بچے کے اغوا کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے پر پولیس ٹیمز کو تعریفی اسناد اور نقدانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...