فروغ نسیم کس کے ذریعے سیاست میں آئے اور اب عمران خان کی آنکھوں کاتاراکیسے بن گئے ہیں؟ حفیظ اللہ نیازی کا حیران کن دعویٰ

فروغ نسیم کس کے ذریعے سیاست میں آئے اور اب عمران خان کی آنکھوں کاتاراکیسے بن ...
فروغ نسیم کس کے ذریعے سیاست میں آئے اور اب عمران خان کی آنکھوں کاتاراکیسے بن گئے ہیں؟ حفیظ اللہ نیازی کا حیران کن دعویٰ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ فروغ نسیم بانی ایم کیو ایم کے ذریعے سیاست میں آئے اور بڑی خوش اسلوبی سے یہ تحریک انصاف میں عمران خان کی آنکھوں کاتارا بن گئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ ہم کس طرح ایسا سوال کرسکتے ہیں جس کی آئین میں گنجائش نہیں ہے؟میں پہلے بھی کئی دفعہ کہہ چکاہوں کہ فروغ نسیم بانی ایم کیو ایم کے ذریعے سیاست میں آئے ہیں اور بڑی خوش اسلوبی سے یہ تحریک انصاف میں عمران خان کی آنکھوں کاتارا بن گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسد عمر کو تین ماہ کے بعد فارغ کردیا گیا ، کچرا تو وزیر اعظم ہاﺅس میں بھی پہنچا ہواہے ، اس کچرے سے کونسا کچرا اٹھواناچاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ علی زیدی کو کراچی صاف کرنے کیلئے بھیجا گیا جس نے بیڑا غرق کردیا ، ہم کو آئین سے باہر کوئی بات نہیں کرنی چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...