کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول، فروغ نسیم کو بہت سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی:پیر پگارا

کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول، فروغ نسیم کو بہت سوچ ...
کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول، فروغ نسیم کو بہت سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی:پیر پگارا

  


کرا چی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے)کے سربراہ پیرپگارا نے کہا ہے کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگارا نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کے بیان پرحیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو الگ کرنے کی بات ناقابل فہم اور ناقابل قبول ہے، فروغ نسیم کو بہت سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے تھی، اس وقت بھی سیکیورٹی کے اعتبار سے کراچی زیادہ محفوظ ہے، کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کی بات درست نہیں۔انہوں نےکہاکہ بھارت سےہجرت کرکےآنے والوں کی اکثریت نے کراچی میں قیام کو ترجیح دی مگر اچانک دارالحکومت کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا،جس سے خزانے سے اربوں روپے خرچ ہوئے۔پیرپگارا نے کہا کہ اس وقت کے دارالحکومت میں رہنے والوں کو کیوں منتقل نہیں کیا گیا؟ فروغ نسیم کو چاہیے کہ وہ دارالحکومت کراچی واپس لانے کا مطالبہ کریں۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...