’ سب سیاستدان اکٹھے ہو کر جی ایچ کیو یا رینجرز ہیڈ کوارٹر چلے جائیں اور کہیں کہ اللہ کیلئے یہ کام کردیں‘ ارشاد بھٹی نے مشورہ دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا ہے کہ سب سیاستدان اکٹھے ہوکر جی ایچ کیو یا رینجرز ہیڈ کوارٹر چلے جائیں اور کہیں کہ اللہ کیلئے یہ کچرا صاف کردو، مجھے امید ہے کہ اگر پارلیمانی جمہوریت کو کوئی خطرہ نہ ہوا تو فوج کراچی کا کچرا بھی صاف کردے گی۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ بلاول کہہ رہے تھے کہ جی ڈی اے کا مطلب ہے کہ سندھ کوتوڑنا لیکن اگر ان کے ساتھ اتحاد کریں تو خیر ہی خیر اور اگر الگ ہوں تو پھر شرہی شر ہے۔
ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ سب سیاستدان اکٹھے ہوکر جی ایچ کیو یا رینجرز ہیڈ کوارٹر چلے جائیں اور کہیں کہ اللہ کیلئے یہ کچرا صاف کردو۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اگر پارلیمانی جمہوریت کو کوئی خطرہ نہ ہوا تو فوج ان کا کچرا بھی صاف کردے گی لیکن اس کے لئے شرط ہے کہ سویلین بالادستی اور جمہوریت خطرے میں نہ پڑے تو پھر کراچی کاکچرا صاف ہوسکتا ہے ۔