رکن پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ نہیں کرسکتا، سپیکر کی ہدایت پر شاہدخاقان عباسی کو جوابی خط

رکن پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ نہیں کرسکتا، سپیکر کی ہدایت پر ...
رکن پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ نہیں کرسکتا، سپیکر کی ہدایت پر شاہدخاقان عباسی کو جوابی خط

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پروڈکشن آرڈرکااجراءسپیکرکاصوابدیدی اختیارہے ، رکن پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ نہیں کرسکتا، سپیکر کی ہدایت پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا شاہد خاقان عباسی کوجوابی خط ۔

دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جواب خط لکھ دیاہے ۔ شاہد خاقان عباسی کو جوابی خط سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر لکھا گیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پرسپیکرغیر جانبدارانہ فیصلہ کرتے ہیں۔

خط میں کہا گیاہے کہ سپیکرارکان کے حقوق کاتحفظ کرنے کیلئے ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اورزیرحراست رکن کےخلاف مقدمے کی نوعیت کابغورجائزہ لیتے ہیں۔ جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پروڈکشن آرڈرکااجراءسپیکرکاصوابدیدی اختیارہے ، رکن پروڈکشن آرڈر جاری کر نے کا مطالبہ نہیں کرسکتا۔

مزید : قومی


loading...