تحریک انصاف کی حکومت آرٹیکل 149 پر بھی یو ٹرن لے گی:امتیاز احمد شیخ

تحریک انصاف کی حکومت آرٹیکل 149 پر بھی یو ٹرن لے گی:امتیاز احمد شیخ
تحریک انصاف کی حکومت آرٹیکل 149 پر بھی یو ٹرن لے گی:امتیاز احمد شیخ

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اورسندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور عوام کی طاقت کے ساتھ سازشوں سے نمٹنا جانتی ہے،تحریک انصافحکومت آرٹیکل (4)149 کے نفاذ کے شوشے پر بھی بالآخر یو ٹرن لے گی اور اس آرٹیکل کے نفاذ کی آڑ میں سندھ کی منتخب حکومت کو بے اختیار کرنے کی سازش اپنی موت آپ مرجائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امتیاز احمد شیخ نے کہا کہ مجھےحیرانگی ہےکہ آرٹیکل کی غلط انداز سے تشریح کرکے انتشار کی صورتحال پیدا کی جارہی ہے،وزیراعظم کواس کے اثرات کے بارے میں سوچنا چاہئے اور وفاق کو صوبے کے معاملے میں مداخلت سے گریز کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مداخلت سے دراصل سازش کے تحت پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے،اس شوشے سے سندھ میں لسانی تفریق اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی گئی ہے، پیپلز پارٹی وفاق پاکستان کی تمام اکائیوں کی نمائندہ جماعت اور اتحاد و اتفاق کی علامت ہے،وزیر اعظم کو سوچنا چاہئے کہ وفاق کو صوبے کے ساتھ کون لڑا رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی بہت بہتر ہے اور عاشورہ محرم کی پورے صوبے میں مکمل امن و امان سے تکمیل اس کاایک واضح ثبوت ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی


loading...