کیاحکومت کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149کا نفاذ کرنے جارہی ہے؟علی محمد خان نے واضح کردیا

کیاحکومت کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149کا نفاذ کرنے جارہی ہے؟علی محمد خان نے ...
کیاحکومت کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149کا نفاذ کرنے جارہی ہے؟علی محمد خان نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاہے کہ اسرائیل پاکستان کادشمن نمبر ایک ہے اور جو اسرائیل سے تعلقات کی بات کرتا ہے ، اس کوبحیرہ عرب میں پھینک دیا جائے ،کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، یہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ذاتی رائے تھی۔
جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن پارلیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں بجائے اس کے کشمیر پر بات کرتی وہی ،اپنے کرپشن کے معاملات اٹھا کر لے آئی ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل پاکستان کادشمن نمبر ایک ہے اور جو اسرائیل سے تعلقات کی بات کرتا ہے ، اس کوبحیرہ عرب میں پھینک دیا جائے ۔ یہ بات پاکستان بننے کے نظریے کے خلاف ہے ، اسرائیل ہیں دشمن سمجھتاہے اور ہم بھی ان کو دشمن سمجھتے ہیں اور حکومت اس حوالے سے کسی بھی قسم کی بات کورد کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں ہے ، یہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی ذاتی رائے تھی۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی تسلیم کرنے کی بات وہی کرسکتاہے جو پاکستان کا دوست نہیں ہوگا ، ہم اپنی صفوں میں دیکھنا ہوگا کہ ایسی باتیں کون کرتاہے ؟ان کا کہناتھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اس پر قومی اسمبلی میں یہ کہناہے کہ کشمیر کا سودا نامنظور تو اس کا مطلب ہے کہ ہم غدار ہیں ! اپوزیشن کو یہ کہنا چاہئے تھا کہ پالیسی میں کہاں غلطی ہے ؟ ہم اس کوٹھیک کریں ۔اپوزیشن غداری کے فتوے نہ دے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیر پر پوری قوم ایک ہے ۔

مزید :

قومی -