ایوان صدر کو آرڈیننس کی فیکٹری بنادیا گیاہے ، سینیٹر جاوید عباسی کی رائے

ایوان صدر کو آرڈیننس کی فیکٹری بنادیا گیاہے ، سینیٹر جاوید عباسی کی رائے
ایوان صدر کو آرڈیننس کی فیکٹری بنادیا گیاہے ، سینیٹر جاوید عباسی کی رائے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہاہے کہ حکومت کو آئے ایک سال ہوگیا ہے اور ایوان صدر کو آرڈیننس کی فیکٹر ی بنادیاگیاہے ، پارلیمان میں حکومت اب تک صرف دوبل لے کر آئی ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ پارلیمان میں کچھ ایسے کام کروائے جارہے ہیں جو آئین کی خلاف ورزی ہیں ، ابھی حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممبران نامزد کئے گئے جو آئین کی خلاف ورزی ہے ۔ حکومت کو آئے ایک سال ہوگیا ہے اور ایوان صدر کو آرڈیننس کی فیکٹر ی بنادیاگیاہے ، پارلیمان میں حکومت اب تک صرف دوبل لے کر آئی ہے ۔ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ صدر پارلیمان کا دفاع کرنے میں ناکام ہوئے ہیں ، ان کو پارلیمان کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کو بھی اس موقع پر کہنا چاہئے تھاکہ قانون سازی کرنا پارلیمان کا کام ہے ، آج کا احتجاج کسی کے پروڈکشن آرڈر کیلئے نہیں تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی وعدہ خلافیوں پر احتجاج کررہے تھے ، حکومت نے جو وعدے کئے وہ پورے نہیں کئے ۔

مزید : قومی


loading...