نیدرلینڈز کے 6کھلاڑیوں کو ٹائیفائڈ اور باقیوں کو بخار ہوجائے تو پاکستان جیت سکتا ہے:سابق اولمپیئن سمیع اللہ

نیدرلینڈز کے 6کھلاڑیوں کو ٹائیفائڈ اور باقیوں کو بخار ہوجائے تو پاکستان جیت ...
نیدرلینڈز کے 6کھلاڑیوں کو ٹائیفائڈ اور باقیوں کو بخار ہوجائے تو پاکستان جیت سکتا ہے:سابق اولمپیئن سمیع اللہ

  


لاہور(صباح نیوز)سابق اولمپیئن سمیع اللہ نے پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)کی اولمپک کوالیفائر 2020 کی تیاریوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم کو جاپان کے شہر ٹوکیو میں 24جولائی 2020 کو شروع ہونے والے اولمپکس ہاکی مقابلوں کا ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے عالمی درجہ بندی میں تیسرے نمبر کی ٹیم نیدرلینڈز (ہالینڈ)کو شکست دینا ہوگی۔اولمپک کوالیفائر میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دو میچ 26اور 27اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اولمپئن سمیع اللہ کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کی ناقص حکمت عملی کے پیش نظر ہالینڈ سے جیتنا معجزے سے کم نہیں ہوگا، فیڈریشن نے بہت سارے لوگوں کو جمع تو کر لیا ہے لیکن تیاری صفر ہے۔انہوں نے کہا کہ ہالینڈ اسی صورت میں ہار سکتی ہے کہ اگر اس کے 6کھلاڑیوں کو ٹائیفائیڈ ہو جائے اور باقی کھلاڑی شدید بخار میں مبتلا ہوں بصورت دیگر اولمپک میں پاکستان ٹیم کا کھیلنا مشکل ہی دکھائی دے رہا ہے۔دوسری جانب 1992 کے بارسلونا(سپین )اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن اولمپئن قمر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ہالینڈ سے مقابلہ کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا تاہم اب مینجمنٹ کو اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے سر دھڑ کی بازی لگا دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جیت کے جذبے سے مقابلہ کرنا ہوگا کیوں کہ اب ہمارے پاس اس کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایشین ہاکی فیڈریشن کے سی ای او طیب اکرام سے رابطہ کرنا چاہیے کہ یورپ میں ہالینڈ سے مقابلے سے قبل ہمیں چند پریکٹس میچ دیے جائیں جو کہ ایک اچھا اقدام ہوگا، کیوں کہ ہمارے لیے آنے والی صورتحال خاصی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔

مزید : کھیل


loading...