اسرائیل اور بھارت نے جارحیت کی انتہا کر دی ،اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم فوری کردار اداکریں:علامہ طاہر اشرفی

اسرائیل اور بھارت نے جارحیت کی انتہا کر دی ،اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم ...
اسرائیل اور بھارت نے جارحیت کی انتہا کر دی ،اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم فوری کردار اداکریں:علامہ طاہر اشرفی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر کل(جمعہ کے روز) ملک بھر میں یوم’یکجہتی کشمیر فلسطین‘ منایا جائے گا،اسرائیل اور بھارت نے جارحیت کی انتہا کر دی ہے،وزیر اعظم اسرائیل کا اردن کی پٹی کو اسرائیل میں شامل کرنے کا اعلان امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے ،چالیس روز سے کشمیری کرفیو کی حالت میں ہیں، اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم فوری کردار اداکریں۔

یہ بات چیئرمین پاکستان علماء کونسل اور صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ،مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا عبدالحمید وٹو، مولانا ایوب صفدر، مولانا پیر اسد اللہ فاروق، مولانا اسد زکریا، مولانا اسید الرحمٰن، مولانا قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا نعمان حاشر، مولانا ابوبکر صابری، مولانا اشفاق پتافی، مولانا عثمان بیگ فاروقی اور علامہ طاہر الحسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کشمیر فلسطین کی صورت حال پر مزید خاموشی سے دنیا کا امن تباہ ہو جائے گا عالمی دنیا کو بھارت اور اسرائیل کو سفاکیت اور بربریت سے روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا اسرائیلی وزیر اعظم کے بیان اور کشمیر کی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم اور سعودی عرب کا موقف درست سمت قدم ہے،خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اوروزیراعظم عمران خان کوموجودہ صورتحال میں فوری طورپراپناکردارادا کرنے کے لیےاسلامی سربراہان سے رابطے کرناہونگےاور اسلامی سربراہی کانفرنس کا فوری اجلاس بلایاجانا چاہیےاور افسوس ناک صورتحال کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات اُٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے ملک بھر کے علماء ، آئمہ اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ کل جمعۃ المبارک کے اجتماعات میں کشمیر و فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریںاور ہندوستانی واسرائیلی مکرو ہ عزائم کی بھر پور مذمت کریں ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...