آرٹیکل 149گورنر راج کے نفاذ کی بات نہیں کرتا ، فروغ نسیم اپنے موقف پر ڈٹ گئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہاہے کہ وفاقی صوبائی حکومت کو 149(4)کی ڈائریکشن دے سکتی ہے ، آئین کا آرٹیکل 149گورنر راج کے نفاذ کی بات نہیں کرتا ۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ سندھ خستہ حالی کا شکار ہے کیا سندھی کو کوئی حق نہیں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ میرے نام سے ایسی خبریں لگائی گئیں جن کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، میرے نام سے منسوب خبروں نے مجھے شہری سندھ میں ہیرو جبکہ دیہی سندھ میں ولن بنادیا، یہ وہ لوگ کررہے ہیں جونہیں چاہتے کہ سندھ کے مسائل حل ہوں۔
فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کوالگ صوبہ بنانے کی بات نہیں کی اور ناہی کراچی کو الگ ایڈ منسٹریٹو یونٹ بنانے کی بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی صوبائی حکومت کو 140(4)کی ڈائریکشن دے سکتی ہے ، آئین کا آرٹیکل 149گورنر راج کے نفاذ کی بات نہیں کرتا ۔