صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زبانی تقریر نہیں کی بلکہ ۔۔۔ خبر ایجنسی نے ’ بھانڈا‘ پھوڑ دیا

صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زبانی تقریر نہیں کی بلکہ ۔۔۔ خبر ...
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں زبانی تقریر نہیں کی بلکہ ۔۔۔ خبر ایجنسی نے ’ بھانڈا‘ پھوڑ دیا

  


اسلام آباد(صباح نیوز)صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نےپارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس سے خطاب کیلئےپرامپٹرکا سہارا لیا،پرامپٹر (Prompter) ٹی وی نیوز کاسٹر استعمال کرتے ہیں۔

پارلیمنٹ کی تاریخ کاپہلا منفرد موقع ہےجب صدارتی خطاب کیلئےپرامپٹر (Prompter) کااستعمال کیاگیاہے،اپوزیشن جماعتوں کی شدیدہنگامی آرائی کےپیش نظرپرامپٹر  (Prompter)  کا انتظام کیا گیا تھا۔ صدر عارف علوی نے  ساڑھے پانچ بجے شام پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور وہ پرامپٹر ( Prompter) دیکھ کر تقریر پڑھتے رہے، چھ بج کر 22منٹ پر خطاب مکمل ہوگیا تھا،اس طرح صدر نے 52 منٹ مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔

چاروں صوبوں کے گورنرز،وزرائے اعلیٰ ، وزیراعظم آزاد کشمیر،اعلیٰ عسکری قیادت،غیر ملکی سفارتکار اور دیگر مہمانان وزیٹر گیلریوں میں موجود تھے اور صدارتی خطاب سنا، چیئرمین سینیٹ صاد ق سنجرانی اور سپیکر اسد قیصر نے  مشترکہ طورپر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن  جماعتوں کی شدید ہنگامی آرائی شروع ہوگئی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...