آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے کیا فیصلہ ہوا؟ سردارعثمان بزدار نے بتادیا

 آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے کیا فیصلہ ہوا؟ سردارعثمان بزدار نے بتادیا
 آئی جی پنجاب کی تبدیلی کے حوالے سے کیا فیصلہ ہوا؟ سردارعثمان بزدار نے بتادیا

  

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعلی  پنجاب عثمان بزدار نے پارلیمانی رپورٹرزایسوسی ایشن  سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  اپنی تبدیلی کے امکان کو مسترد کردیا،انھوں نے کہا  ہے کہ دشمن ہوائیاں اڑاتے رہتے ہیں ان سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔

پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر میڈیا کے استفسار پروزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات بہترین رہی ،آئی جی پنجاب کی تبدیلی زیرغور نہیں ۔ عثمان بزدارنے کہا کہ  لوکل باڈیز کے فنڈز مل گئے ہیں ،نئے نظام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں  ۔  وزیراعلی  پنجاب نے کہا کہ آپ دعا کریں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -