امریکی سینیٹرز کا مقبوضہ کشمیر میں کرفیوکے خاتمے کیلئے ٹرمپ سے مودی پر دباﺅ ڈالنے کا مطالبہ
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سینیٹرز نے ٹرمپ سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایکشن لینے کا مطالبہ کردیا ، ٹرمپ مقبوضہ کشمیر سے کرفیوہٹانے کیلئے مودی پر دباﺅڈالیں۔
دنیا نیوز کے مطابق امریکی سینیٹر ز نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ مقبوضہ کشمیر میں کرفیوہٹانے کیلئے مودی پر دباﺅ ڈالیں ۔
ٹرمپ کے نام اپنے ایک خط میں چار امریکی سینیٹرز وین ہولن، لنزےگراہم، ٹوڈیونگ اوربین کارڈن نے کہا کہ امریکی مداخلت سے کشمیریوں کوریلیف مل سکتا ہے ۔ہر گزرتے وقت کے ساتھ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال مشکل ہوتی جارہی ہے ،ٹرمپ مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی بحالی کیلئے مودی سے ملاقات کریں اور اس سے جموں وکشمیر سے کرفیو اور لاک ڈاﺅ ن کے خاتمے کا کہیں۔