نمز نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ 2019 منسوخ کر دیا ، امتحانی ٹیسٹ دوبارہ لینے کا اعلان

نمز نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ 2019 منسوخ کر دیا ، ...
نمز نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ 2019 منسوخ کر دیا ، امتحانی ٹیسٹ دوبارہ لینے کا اعلان

  

اسلام آباد(اے پی پی) نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز(نمز)نےمیڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے ٹیسٹ 2019ء دوبارہلینے کا فیصلہ کیا ہے جوکہ ملک بھر میں  ایک ساتھ ہوگا۔

 نمز کے ایک افسرنے ’اے پی پی‘ سے بات چیت کرتے ہو ئے بتایا کہ یہ فیصلہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس(این ٹی ایس) کی طرف سے منعقدہ ٹیسٹ بارے کئی شکایات کی موصولی کےبعدکیاگیا ہے۔نمز کےوائس چانسلرعمران مجید کی صدارت میں یونیورسٹی کیامتحانی کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ٹیسٹ کے انعقاد کےطریقہ کار میں کئی بے ضابطگیوں اور این ٹی ایس کے امتحانی پرچہ میں نصابسے ہٹ کر سوالات دیئے جانے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور یکم ستمبر2019ءکو منعقد ہونے وال داخلہ ٹیسٹ منسوخ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ وائسچانسلر نے ہدایت کی ہے کہ دوبارہ ٹیسٹ دینے والے امیدواروں سے کوئی فیسوصول نہ کی جائے۔ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے ٹیسٹس کی نئیتاریخ اور دیگر تفصیلات کا اعلان 15 ستمبر کو اخبارات اور نمز کی ویبسائٹ پر شائع کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -