غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 12 تارکین گرفتار 

غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 12 تارکین گرفتار 
غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 12 تارکین گرفتار 

  

دالبندین (آئی این پی) دالبندین کے نواحی علاقے میں لیویز فورس نے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کرنے والے 12 تارکین کو گرفتار کرلیا۔

اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمدجاوید ڈومکی کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران پدگ چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کو روک کر اس میں خفیہ طور پر سوار 12 افراد کو حراست میں لیا گیا جو کوئٹہ سے پاک ایران سرحد کی جانب گامزن تھے۔ ان کے مطابق مذکورہ افراد کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے جو قانونی دستاویزات روزگار کی تلاش میں یورپ جانا چاہتے تھے تاہم لیویز فورس نے بروقت کارروائی کرکے ان کی کوشش ناکام بنادی اور ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ افراد کو مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -