پہلےمیئر اختیارات کا رونا روتے تھے اور اب ۔۔۔۔۔تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا

پہلےمیئر اختیارات کا رونا روتے تھے اور اب ۔۔۔۔۔تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم ...
پہلےمیئر اختیارات کا رونا روتے تھے اور اب ۔۔۔۔۔تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے سندھ حکومت پر سنگین الزام عائد کردیا
کیپشن:    سورس:   facebook/MPAPs110

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ فرزند زرداری کو سمجھا رہے ہیں کہ اپنے چمچوں سے جان چھڑائیں،پہلے میئر کراچی اختیارات کا رونا روتے تھے اب ایڈمنسٹریٹر کراچی رونا روئیں گے،فرزند زرداری اپنا بستر اٹھائیں اور سندھ کی جان چھوڑیں ،1100 ارب کا تعلق ان سے نہیں وہ ایک کمیٹی دیکھے گی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹ بنانے کی مشین،سندھ حکومت اداروں میں اُن کو بٹھاتی ہے جو ان کو پیسے کماکر دے سکے۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی وفد نے  ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی سے ملاقات کی ہے اور ہم اس ملاقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں ہیں کہ میئر کراچی کی طرح وہ بھی بے اختیار ہیں اور جلد ہی وہ بھی وسیم اختر کی طرح اختیارات کا رونا روتے دکھائی دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی سے معلوم کرنے آئے تھے کہ ان کے کراچی کے حوالے سے کیا پلان ہیں؟ہم جاننا چاہتے تھے 12 سال میں جو تباہی ہوئی وہ کس طرح بہتر ہوگی؟سندھ حکومت تو چار سال میئر کو ہی ذمہ دار کہتے رہی، اب ایڈمنسٹریٹر پیپلز پارٹی کی مرضی کے ہیں  تو وہ انہیں اختیارات بھی دیں،ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی نےبتایا کہ ان کے ضابطے میں نہیں آتا اور ایڈمنسٹریٹر کے ماتحت صفائی کا نظام بھی نہیں آتا،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی ان کے ذمہ نہیں،ٹرانسپورٹ کا نظام بھی ایڈمنسٹریٹر کے اختیار میں نہیں آتا ،سمجھ نہیں آتا اتنی بڑی بلڈنگ میں ایڈمنسٹریٹر کیا کریں گے؟روزانہ کی بنیاد پر مسائل کو کون حل کرے گا؟ہماری ہمدردی ایڈمنسٹریٹر کے ساتھ ہیں مگر کراچی کے ایڈمنسٹریٹر بے اختیار ہیں،ہم مراد علی شاہ کے بھاشن سن سن کر تھک گئے ہیں، اب احتجاجاً ان وزراء کے گھروں تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نوٹ بنانے کی مشین ہے،اس بلڈنگ کے اندر کھربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ، بلڈنگ بننے کی ایک اینٹ کے بھی پیسے لیے جاتے ہیں،سندھ حکومت اداروں میں ان کو بٹھاتے ہیں جو ان کو پیسے کماکر دے سکے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -