موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم پکڑا گیا، اے آر وائی کا دعویٰ، ڈاکٹر شہباز گل کی تردید

موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم پکڑا گیا، اے آر وائی کا دعویٰ، ڈاکٹر شہباز گل ...
موٹر وے زیادتی کیس، مرکزی ملزم پکڑا گیا، اے آر وائی کا دعویٰ، ڈاکٹر شہباز گل کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ ملزمان کو 24 سے 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے یہ خبر درست نہیں ہے، پولیس اس حوالے سے بہت محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس IGP کی قیادت میں دن رات کام کر رہی ہے-جیسے ہی کوئی اچھی خبر ملی آپ سے شئیر ہو گی-آپ سب دعا کریں یہ بدکردار مجرم جلد سے جلد پکڑے جائیں۔پوری قوم ایک تکلیف اور کرب سے گزر رہی ہے۔مولا سے دعا ہے ہماری پولیس کی اور قوم کی مدد کرے اور ہم ان مجرموں کو کیفرے کردار تک پہنچائیں۔

ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی خبر کی تردید کی گئی تو اے آروائی نیوز کے سینئر ایگزیکٹو نائب صدر عماد یوسف بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے واضح کردیا کہ اے آر وائی اپنی خبر پر قائم ہے اور مرکزی ملزم پکڑا جاچکا ہے۔ ان کی اس بات پر ڈاکٹر شہباز گل نے کہا "اللہ کرے آپ کی خبر کل تک درست ثابت ہو جائے۔"