ضلع دیر بالا لوئر کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا،ہمایون خان 

ضلع دیر بالا لوئر کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائیگا،ہمایون خان 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)رکن خیبر پختونخوا  اسمبلی ہمایون خان نے کہاہے کہ حکومت نے ضلع دیر لوئر کو تعمیر و ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے اور لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کا عزم کررکھا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے کروڑوں روپے کے متعدد منصوبوں کا جال بچھایا جارہاہے جن میں سڑکوں،پلوں،طبی و تعلیمی اداروں کی تعمیر ومرمت،زراعت،آبپاشی اور آبنوشی وغیر ہ کے منصوبے شامل ہیں اور ان کی تکمیل سے علاقے کے لوگوں کے بیشتر مسائل و مشکلات حل ہونے کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کا ایک انقلاب برپا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل ادنزئی میں گل آباد چوک تا کتیاڑی سڑک کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔واضح رہے کہ گل آباد کتیاڑی سٹرک  8 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہاہے جوکہ رواں سال مکمل کیا جائیگا اور اس عظیم منصوبے کی تکمیل سے تحصیل ادنزئی کے مختلف علاقے کتیاڑی،گل آباد،اسبنڑ اوراس کے آس پاس کے مختلف مضافات میں بسنے والے لاکھوں لوگوں کو آمد ورفت میں بہتر سہولیات میسر آئیگی۔تقریب میں دوسروں کے علاوہ رکن قومی اسمبلی محبوب شاہ،سب ڈویژنل آفیسر محکمہ مواصلات و تعمیرات محمد رسول خان کے علاوہ مختلف سرکاری اداروں کے افسران و اہلکار اور معززین علاقہ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ہمایوں خان نے کہا کہ شاہراہیں کسی بھی علاقے کی تعمیرو ترقی میں نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اس لیے موجودہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں صوبے بھر میں مواصلاتی نظام کو مزید فعال اور مستحکم بنانے کے ساتھ مزید سڑکیں تعمیر کر رہی ہے۔ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاست کا محو ر لوگوں کی بلاامتیاز خدمت کرنا اور حلقہ نیابت سے پسماندگی کا خاتمہ اور اس میں بسنے والے لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور ہم اس قومی فریضہ میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔انھوں نے کہاکہ حلقے میں ترقیاتی سفر کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔چکدرہ بائی پاس پر بھی کام زور و شور سے جاری ہے اور یہ چار اضلاع کیلئے ایک مثالی منصوبہ ہوگا جبکہ مزید ترقیاتی منصوبے بھی لائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -