عوام کیلئے ہر اچھی خبر اپوزیشن جماعتوں کے لئے بری خبر ثابت ہوگی، ریاض خان

عوام کیلئے ہر اچھی خبر اپوزیشن جماعتوں کے لئے بری خبر ثابت ہوگی، ریاض خان

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے آبنوشی ریاض خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کے لئے ہر اچھی خبرحریف سیاسی جماعتوں کیلئے بری خبر ثابت ہوگی کیونکہ اب پورے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاحی سلسلہ شروع ہو چکا ہے ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم عمران خان نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے روایتی سیاست کا خاتمہ کرنا ہے ان خیالات کا اظہار ریاض خان نے جمعہ کے روز ضلع بونیر میں 70 ملین روپے کی لاگت سے پیر بابا تا  دوکڈہ تین کلومیٹر سڑک کی پختگی کی افتتاحی تقریب کی دوران کیا۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی شیر اکبر خان،علاقائی عمائدین اور پارٹی کارکنان نے بھی شرکت کی۔معاون خصوصی نے جمعے کے روزہ پیر بابا تا دوکڈہ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا اور افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بونیر کو سابقہ دور حکومتوں کے ادوارمیں پسماندہ  رکھا گیا۔ لیکن اب بونیر کو ماڈل ضلع بنانے کی باری آ گئی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ ا کہ موجودہ حکومت میں ضلع بونیر میں مختلف چھوٹے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے جن کی تکمیل سے ضلع بونیر کا نقشہ تبدیل ہوجائے گا اور عوام کو کافی سہولیات میسر ہوں گی۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف ضلع بونیر میں سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ بونیر کے عوام کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے۔ ریاض خان نے کہا کہ علاقے کے عمائدین کا بھی فرض بنتا ہے کہ منصوبے کی نگرانی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی قسم کے غیر معیاری میٹریل کے استعمال سے وقت پر آگاہی ممکن بنائی جا سکے۔ریاض خان نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی زیرو ٹالرنس پر عمل پیرا ہے اور عوام کا پیسہ عوام کی ترقی پر خرچ کریں گے اورضلع بونیر کے عوام سے کیے گئے وعدوں پر پورا اترتے ہوئے ضلع بونیر کی ترقی میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے معاون خصوصی نے کہا کہ انشاء اللہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں پر پورا اتریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -