ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کوہاٹ کی بروقت کارروائی،مضر صحت گوشت تلف

  ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک کوہاٹ کی بروقت کارروائی،مضر صحت گوشت تلف

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہوارانور نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بیمار جانور کا گوشت جلا کر ضائع کیا اور عوام کو اس کے مضر اثرات سے محفوظ کیا۔تفصیلات کے مطابق موصوف کو اپنے مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ بازارمصطفی کوہاٹ میں ایک قصائی کی دکان میں ایک ذبح شدہ بچھڑا برائے فروخت رکھا ہوا ہے۔ جس پر موصوف اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔بچھڑے کے تفصیلی معائنہ پر اس میں سو فیصد یرقان کی تصدیق ہو گئی۔چنانچہ بچھڑے کو ضبط کر کے اس کے تمام اجزاء کو جلا کر تلف کیا گیا۔ ڈاکٹر شہوار انور نے مکمل تعاون کرنے پر متاثرہ قصائی کی تعریف کی اور ساتھ تاکید کی کہ مویشیوں کی خریداری میں بھرپور احتیاط سے کام لیا کریں تاکہ مزید مالی نقصان سے بھی بچا جا سکے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -