نوشہرہ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی  6 گرفتار،ملاوٹی دودھ تلف

نوشہرہ،فوڈ اتھارٹی کی کارروائی  6 گرفتار،ملاوٹی دودھ تلف

  

 نوشہرہ(بیورورپورٹ)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا حلال فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ ملاوٹی دودھ اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع  نوشہرہ  میں زبردست کریک ڈان۔1000 ملاوٹی دودھ تلف۔06 افراد گرفتار اور جرمانہ۔16 کو وارننگز جاری۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر پبی بینیش اقبال کا حلال فوڈ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈاریکٹر عدیل کے ہمراہ شیر فروش شاپس اور دیگر اشیا خوردنوش دکانوں کا معائنہ کیا۔اس دوران 1000 لیٹر سے زائد ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔ حکومتی خلاف ورزی کرنے پر06 دکانداروں کو بھاری جرمانہ کر کے انکے کو مالکان گرفتار کیا گیا اور 16 کو وارننگز جاری کر دی گئی۔تفصیلات: کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ حاجرہ سمیع نے حلال فوڈ اتھارٹی کے ٹریننگ آفیسر کے ہمراہ تحصیل جہانگیرہ میں موجود جنرل سٹور،دودھ فروش, ہوٹلز اینڈ ریسٹورنٹس سمیت مختلف کھانے پینے کے مراکز کا معائنہ کرتے ہوئے مراکز مالکان کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق معیاری اجزا کو فروخت اور معیاری اجزا سے تیار کردہ اشیا خوردونوش کی عوام کو فروخت یقینی بنانے لئے انکا اچانک معائنہ کیا۔دکانوں میں حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف, ناقص صفائی سمیت نان فوڈ گریڈینڈ کلرز کے استعمال اور غیر معیاری/ مضر صحت اشیا کے استعمال کرنے پر 04 دکانوں کو سیل کر کے انکے مالکان کو جیل بیجھ دیا۔ اور 15 دکانوں کو وارنینگ نوٹسس جاری کئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -