عقیدہ ختم بنوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، مولاناشجاع الملک
مردان (بیورورپورٹ) قومی اسمبلی کے سابق رکن اور جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا شجا ع الملک نے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،قادیانیوں کو اہم عہدوں سے ہٹایاجائے توہین رسالت کے ملزمان کو پھانسی پر لٹکایاجائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان پریس کلب میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام یوم الفتح کی مناسب سے منعقدہ آل پارٹیز ختم نبوت سیمینار سے خطاب کررہے تھے سیمینار سے ضلعی امیر مولانا پیرا لیاس فداحقانی،سرپرست اعلیٰ شیخ حبیب الرحمان اوردیگر نے بھی خطاب کیا سیمینار میں جے یو آئی،جماعت اسلامی،جے یو پی،اے این پی،پی پی پی،پی ٹی آئی اور تنظیم تاجران کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی مقررین نے کہاکہ سات ستمبر کو پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قراردینے کا تاریخ سازقانون پاس کیا جس کے لئے تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے قربانیاں دیں انہوں نے تاریخی قانون سازی کرنے والے تمام سیاسی اورمذہبی اکابرین کی قربانیوں او رکوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچ کر دم لیں گے اس موقع پر پاک فوج اورملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں قبل ازیں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے کارکن پریس کلب کے سامنے جمع ہوگئے اورانہوں نے زبردست نعرہ بازی کی۔