پبی،لیڈی کانسٹیبل کے قتل کیخلاف کارروائی نہ کرنیوالے 13 پولیس اہلکار گرفتار

پبی،لیڈی کانسٹیبل کے قتل کیخلاف کارروائی نہ کرنیوالے 13 پولیس اہلکار گرفتار

  

پبی (نما ئندہ  پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نوشہرہ نجم الحسنین کے حکم پر لیڈی پولیس کانسٹیبل بہنوں پر فائرنگ کے دوران جوابی کارواء نہ کرنے والے   تیرہ  پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیا گرفتار ہونے والے پولیس اہکاروں کو عدالت میں پیش ہونے کے بعد مردان جیل بھیج دیئے گئے۔ڈی پی او نجم الحسنین نے کہا کہ بہادر پولیس فورس میں غفلت برتنے اور بزدلی دکھانے والے اہلکاروں کی بالکل گنجائش نہیں ایسے اہلکاروں سے محکمہ پاک کردینگے انہوں نے کہا کہ مجرموں کے خلاف باقائدہ بھر پور مہم شروع کیاگیا ہیں اور اس واقعہ میں ملوث قاتل ملزمان بھی گرفتاری سے بچ نہیں سکتے بہت جلد قانون کی گرفت میں آئینگے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -