خیبر پختونخوا،کمشنرز ریویو اجلاس میں اہم فیصلے

خیبر پختونخوا،کمشنرز ریویو اجلاس میں اہم فیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹاف رپورٹر)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا کی زیر صدارت کمشنرز ریویو میٹنگ میں اہم فیصلے کئے گئے۔ محکمے کے ترجمان کے مطا بق سینئرممبر بورڈ آف ریونیو سید ظفر علی شاہ کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کے تمام کمشنرز کا ریویو اجلاس سیکر ٹریٹ بلاک تھری پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبائی محاصل انتقا لات کی کار گزاری، ریونیو عدالتوں کی کار کرد گی، کمپیو ٹرائیزیشن اور عوامی شکا یا ت کے ازالے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ ایس ایم  بی آر سید ظفر علی شاہ نے ریویو اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ تما م ا ضلاع میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا جا ئے اور صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق سٹاف ٹرانسفر پالیسی پرفوری عملد رآ مد کیا جائے۔ تمام کمشنرز صوبایء ترقیا تی پروگرام کی خود نگرانی کریں اور منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنا ئیں اورذیلی دفاتر کے دوروں کو معمول بنائیں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔ اجلاس میں شرکا ء کو بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ جلد نئے اٹھارہ َ سروس ڈیلیوری سنٹرز فعا ل ہو جائیں گے جس میں اٹھارہ تحصیلوں کے عوام کو کمپیوٹرائزڈ فرد اور انتقا لات کی سہولت میسر ہوگی۔ سید ظفر علی شا ہ نے  تمام کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ عوامی شکا یا ت کے ازالے، شکا یات کے جواب اور شکا یات کی روشنی میں ریونیو افسروں اورعملے کی کار کردگی کا جائزہ لیں اور ٹیلی فون کے ذریعے عوام سے رابطہ کر کے ان کے ریونیومسا ئل سن کر فوری طور پر کاروائی کریں۔ انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ تمام کمشنرز سیٹزن پورٹل کی شکایات پر خصوصی توجہ دیں اور سٹیٹ لینڈ، لیز لینڈ واگزار کرائیں جس ا را ضی کا وقت یا لیز ختم ہوگئی ہے اس کے لیے موجودہ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے نیا لیز پلان بھجوائیں تاکہ اس کی مناسب قیمت پر دیا جاسکے-