پولیس کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کی جارہی ہے،قریش خان 

  پولیس کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کی جارہی ہے،قریش خان 

  

 پاراچنار (پ ر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم محمد قریش خان نے کہا ہے کہ پولیس کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں فوج کے ماہر انسٹرکٹر پولیس اہلکاروں کو ٹریننگ دینگے گورنر کاٹج پارا چنار میں بیسک ٹریننگ پروگرام کے منتخب اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد قریش خان نے  کہا کہ پولیس ٹریننگ تین ماہ پر مشتمل ہوگا پولیس ٹریننگ کے بنیادی خدوخال موضوعات ڈسپلن کارکردگی کے بارے میں آگاہی دی جائیگی ٹریننگ میں کرم پولیس کے 400اہلکاروں کو پاک فوج اور پولیس  کے زیرنگرانی تربیت دی جائیگی  ٹریننگ میں جوانوں کو بنیادی پولیسنگ کے پی پولیس ایکٹ، شعبہ تفتیش سمیت بیسک پولیسنگ کے بارے میں سیشنز لیں گے۔ ضلع کرم میں پولیس اس سے قبل بھی مختلف قسم اقدامات اٹھا لئے ہیں جن میں پاراچنار شہر میں ٹریفک نظام فعال کرنے اور وومن پولیس رپورٹینگ سینٹر کے قیام کے علاوہ کئی دیگر اقدامات شامل ہیں دوسری جانب ضلع کرم سے رکن قومی اسمبلی ساجد طوری نے کہا ہے کہ ڈی پی او کرم کی جانب سے حوصلہ افزا اقدامات اٹھائے گئے جس سے پولیس کی کارکردگی ہر مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں ساجد طوری کا کہنا تھا کہ کرم پولیس کو مثالی پولیس بنانے میں وہ اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -