نوشہرہ،آڈٹ کالونی میں نامعلوم چوروں نے گھر کا صفایا کردیا
نوشہرہ (بیورورپورٹ) ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ کینٹ کو پہلی سلامی نوشہرہ، بدرشی پولیس چوکی کے سامنے آڈٹ کالونی میں دن دیہاڑے ڈکیتی، واردات ڈی ایس میڈیکوز لالکرتی کے مالک محمد دانش کے گھر ہوئی ڈاکو 5لاکھ نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے، پولیس 24گھنٹے گذرنے کے باوجود بھی خاموش تماشائی، پولیس نے ایف آئی درج کرنے کی بجائے متاثرہ خاندان سے 24گھنٹوں کی مہلت مانگ لی، نوشہرہ بدرشی پولیس چوکی کے سامنے واقع آڈٹ کالونی میں ڈی ایس میڈیکوز لالکرتی کے مالک محمددانش کے گھر دن دیہاڑے نامعلوم ڈاکوں نے ڈکیتی کی واردات کی ہے جس میں ڈاکو گھر سے 5لاکھ روپے نقدی اور طلائی زیورات شامل ہیں لے اڑے، نوشہرہ کینٹ میں چوریوں، ڈکیتیوں کے پے درپے وارداتوں کے بعد تاجر برادری اور عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، عوامی، سماجی اور تجارتی حلقوں نے امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اعلی ٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے