ڈیرہ،جونیئر کلرکس کی 10پوسٹوں پر لاکھوں روپے کی بولیاں لگ گئیں 

  ڈیرہ،جونیئر کلرکس کی 10پوسٹوں پر لاکھوں روپے کی بولیاں لگ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)محکمہ تعلیم ڈیرہ اسماعیل خان میں 33فیصد پروموشن کوٹہ کے تحت جونیئر کلرکس کی 10پوسٹوں پر لاکھوں روپے کی بولیاں لگ گئیں، متاثرہ امیدواروں اورعوامی حلقوں کا صوبائی حکومت اور امین برادران سے مداخلت اور حقداروں کی حق تلفی کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم ڈیرہ اسماعیل خان میں 33فیصد محکمہ پروموشن کوٹہ کے تحت جونیئر کلرکس کی 10آسامیوں کیلئے تعیناتی کے دوران ٹیسٹ کے فوری بعدنتائج کے اعلان میں تاخیری حربوں کے بعد اب مشکوک لابی محکمہ تعلیم کے حکام کی ملی بھگت سے درپردہ اپنے من پسند امیدواروں کی تعیناتی کے حوالے سرگرم ہے اور اس حوالے سے لاکھوں روپے کی بولیاں لگ چکی ہیں۔ متاثرہ امیدواروں اورعوامی حلقوں نے صوبائی حکومت اور امین برادران سے اس حوالے سے مشکوک لابی محکمہ تعلیم کے حکام کی ملی بھگت سے حقداروں کی حق تلفی کا نوٹس لینے کا اور ان کیخلاف تادیبی کاروائی کامطالبہ کیا ہے۔