ہماری سیاست کا نصب العین عوامی خدمت، چودھری پرویزالٰہی 

ہماری سیاست کا نصب العین عوامی خدمت، چودھری پرویزالٰہی 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور ایم این اے چودھری مونس الٰہی سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر نوید عاشق ڈیال نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پنجاب کامل علی آغا، عارف محمود گل اور شہزاد چیمہ بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم سیاست عوامی خدمت سمجھ کر کرتے ہیں، ہماری سیاست کا نصب العین عوامی خدمت ہے،  مرکز ہو یا صوبہ جب بھی عوامی فلاحی منصوبوں کے حوالے سے بات ہوئی ہم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس موقع پر نوید عاشق ڈیال نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا دور عوام کو کبھی نہیں بھول سکتا  پارٹی قائدین ہماری سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے جو بھی ذمہ داری لگائیں گے ہم مایوس نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے بلند و بانگ دعوؤں سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے تھے مگر دو سال میں ابھی تک عوام کیلئے کوئی کام نہیں ہوا۔

پرویز الٰہی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -