بارشوں سے سندھ میں تباہ کاری پر وفاق کا رویہ معنی خیز، مرتضیٰ وہاب

بارشوں سے سندھ میں تباہ کاری پر وفاق کا رویہ معنی خیز، مرتضیٰ وہاب

  

کراچی(آن لائن) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث سندھ میں ہونے والی تباہ کاری پر وفاقی حکومت کا رویہ معنی خیز ہے سندھ اس وقت آشوب کی صورتحال سے گزر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بحیثیت ایک شہری کے وفاقی حکومت کا سندھ کے بارے میں رویہ بے حسی پر مبنی ہے سندھ میں لاکھوں لوگ بے گھر ہیں اور ہزاروں ایکڑ اراضی تباہ ہوچکی ہے مگر وفاقی حکومت سندھ کے پر آشوب وقت میں سامنے نہیں آرہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ سندھ دھرتی اس وقت کٹھن حالات میں ہے اور وفاقی حکومت لاعلم بنی ہوئی ہے وفاقی حکومت کی بے حسی کی صورتحال سندھ کیلئے سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔ 

مرتضیٰ وہاب 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -