پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی بقا کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، شہباز گل 

  پیپلز پارٹی سندھ میں اپنی بقا کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے، شہباز گل 

  

 اسلام آباد (این این آئی) معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گِل نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی پورے پاکستان سے فارغ ہونے کے بعد اب سندھ میں اپنی بقا کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہی ہے،سندھ دھرتی کا نام لینے والے ڈاکو اس مقدس زمین پر لوٹ مار کرتے ہوئے تھوڑی سی شرم کریں۔اپنے بیان میں شہباز گل نے کہاکہ اسی سندھ کی دھرتی کو زرداری صاحب کوڑیوں کے مول بیچتے رہے، عملی طور پر کام کرنے کے بجائے پیپلزپارٹی اب بھی تقریروں تک محدود ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ زرداری ٹولے کی مہربانی سے سندھ پچھلے 13 سالوں سے آشوب کی حالت میں ہے، قبضہ مافیا اور بھتہ خوروں کو دی گئی عمارتوں سے غریب عوام مر رہی ہے۔ سمجھنا مشکل ہے کہ مرتضیٰ وہاب کو فنڈز اور وفاق کی رٹ یاد کرائی گئی ہے یا وفاق فوبیا ہوگیا ہے۔

شہباز گل 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -