نوشہرہ میں منعقدہ مارشل آرٹس کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر 

  نوشہرہ میں منعقدہ مارشل آرٹس کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)ضلع نوشہرہ میں منعقدہ مارشل آرٹس کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔ووشوکے مقابلوں میں عمر اور عبید اللہ نے شاندار پرفارمنس کا مثاہرہ کرکے اپنے ویٹ میں گولڈمیڈلز اپنے نام کئے،جبکہ کک باکسنگ کے ایونٹ میں حامد خان،ایاز،سمعی اللہ اورذیشان نے سونے کے تمغے جیت لئے۔ رنگارنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نورولی خان تھے جنہوں نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔اس موقع پر ڈی ایس اوجمشید بلوچ،صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی،کوچ خیضر اللہ،نوشہرہ میں کیوکشن کائی کراٹے کے بانی محمد نعیم،ڈسٹرکٹ ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری وارگنائزنگ کمیٹی کے سیکرٹری نعمت اللہ،ووشو کنگفوکے انٹر نیشنل کھلاڑی عمار یاسرسمیت کثیر تعدادمیں دیگر شخصیات بھی موجوتھے۔ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نوشہرہ میں کھیلے جانیوالے مارشل آرٹس فیسٹول کا انعقاد کیاگیا،اس حوالے سے ہونیوالے تائیکوانڈو،جوڈو،کیوکشن کائی کراٹے،کک باکسنگ اور ووشوکے مقابلوں میں 40سے زائد کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا کھل کرمظاہرہ کیا،ان مقابلوں کے مختلف مواقع پر خاتون اسسٹنٹ کمشنربریخناسمیت اسسٹنٹ کمشنرزوقاص الرحمن اورسہیل خان سمیت  مختلف شخصیات نے شرکت کرکے میچزسے لطف اندوزہوئے،گزشتہ روزمنعقدہ ووشوکے فائنل مقابلوں میں 60کے جی میں عمر نے علی کو شکست دیکر گولڈ میڈل جیتا،اوپن ویٹ کٹیگری میں عبدی اللہ نے مدمقابل کھلاڑی سعیدانور کو ہراکر چمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا،جبکہ کک باکسنگ کے30ویٹ کٹیگری مقابلوں میں حامد نے گولڈ،سلمان نے سلور اور حمت خان نے براؤنزمیڈل جیتا،35کے جی کے ایونٹ میں ایاز نے سونے،سرزمین نے چاندی اور نصر اللہ نے کانسی کا تمغیہ جیت لیا،40کے جی میں سمیع اللہ،سرزمین اور مجاہد بالترتیب پہلے،دو سرے اور تیسرے پر رہے،45کے جی میں ذیشان نے گولڈ،ہدایت اللہ نے سلور اورسجاد نے براؤنزمیڈل جیتا۔50کے جی میں احمد شاہ نے گولڈ،انور نے سلور اور ارشاد نے ببراؤنزمیڈل جیتا۔55کے جی میں شعیب نے پہلے،لیاقت نے دوسرے اور عبدالرحمن نے تیسرے نمبر پر رہے،60کے جی میں لال باچانے سونے،عطاء اللہ نے چاندی اور عمران نے کانسی کا تمغہ جیتا،اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان نے ضلع نوشہرہ میں کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے ڈی ایس اوجمشید بلوچ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وہ جہاں بھی جاتاہے کھیلوں کے فروغ دیتے ہیں۔اس سے قبل چارسدہ،پشاور،ایبٹ آباد،مانسہرہ سمیت دیگر اضلاع میں سپورٹس کی ترقی اور ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے اس قدر کام کیاہے ا،نہوں نے کہاکہ انشاء اللہ انکی یہ کاوشیں ضرور رنگ لائے گی اور ضلع نوشہرہ سے مختلف کھیلوں کے مزید کھلاڑی بھی سامنے آئینگے،انہوں نے کہاکہ حکومت کو اولین ترجیح ہوتی ہے نوجوان نسل کوزیادہ سے زیادہ صحت مندانہ سرگرمیاں مہیاکریں،کیونکہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لیناانتہائی ضروری ہے۔انہوں نے ضلع نوشہرہ میں مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیاجسکے لئے تیاریاں شروع کرنے بھی ہدایت کردی ہے۔تقریب سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ نے کہاکہ میری سب سے بڑی خواہش کھیلوں کو ترقی دینااور باصلاحیتوں کو سامنے لاناہے اس مقصد کیلئے ڈپٹی کمشنر میر رضااوگن اور دیگر حکام ہمیشہ میرے ساتھ ہیں یہی وجہ ہے دیگر اولمپک کھیلوں کی طرح مارشل گیمز کا انعقاد کیا مجھے بہت خوشی ہے کہ تمام مارشل آرٹس ایسوسی ایشنزبھر پور ساتھ دیااور اس ایونٹ کو کامیاب بنایا۔تقریب سے دیگر نے بھی خطاب کیااور کھلاڑیوں کی کاکردگی کو سراہا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -