چارسدہ،دیوار تنازعہ پر فائرنگ خاتون جاں بحق،3 زخمی

چارسدہ،دیوار تنازعہ پر فائرنگ خاتون جاں بحق،3 زخمی

  

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) خانمائی میں دیوار کے تنازعہ پرفائرنگ۔ خاتون قتل۔تین زخمی۔ ملزمان فرار۔ مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ خانمائی کے حدود میرہ ترنگزئی میں دیوار کے تنازعہ پر مبینہ ملزمان جمروز، سیار،سراج پسران ماصل خان، ذاکر ولد تلاوت،زیدولد جمروزساکنان عمر خطاب کلے نے فائرنگ کرکے مسماۃ کشمالہ دختر یونس کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے وجیہہ، شمائلہ دختران اکرام اللہ اور عمران ولد اکرام شدید زخمی ہو گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -