شہباز شریف کے حق میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی جارہی ہے 

شہباز شریف کے حق میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھائی جارہی ہے 

  

پشاور(سٹی رپورٹر)جیوے شہبازشریف تحریک پاکستان کے چیئرمین حضرحیات طورنے مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ خیبرپختونخواکے رہنماکوجیوے شہبازشریف تحریک کامرکزی جنرل سیکرٹری نامزدکردیااورانہیں فوری طورپرعہدہ سنبھالنے کی ہدایت کردی اس سلسلے میں چیئرمین جیوے شہبازتحریک نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاواضح رہے کہ شیخ فاروق احمدنظریاتی اوروفادارمسلم لیگی ہیں زمانہ طالبعلمی سے مسلم لیگ(ن)کے ساتھ وابستہ ہے سوشل میڈیامیں مسلم لیگ(ن)کیلئے فعال اورسرگرم کرداراداکررہے ہیں مشکل ترین وقت میں پارٹی اوراپنے قائدمحمدنوازشریف ومرکزی صدرمحمدشہبازشریف کے حق میں سوشل میڈیامیں آوازاٹھارہے ہیں دریں اثناء مسلم لیگ(ن)قبائلی اضلاع کے سینئررہنماسیدولی شاہ آفریدی نے شیخ فاروق احمدکوجیوے شہبازشریف کے مرکزی جنرل سیکرٹری نامزدکرنے کے فیصلے کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کیاان کے تقرری سے جیوے شہبازشریف تحریک مزیدفعال ہوگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -