نوشہرہ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی  2 گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

نوشہرہ،بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی  2 گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) پولیس کی جانب سے سماج دشمن عناص کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری۔ 02 اشتہاری  گرفتار، 03 کلا شنکوف، 01کلاکوف،10پستول،03 کلوگرام چرس  اور 102گرام آئس برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکیپٹن (R)  نجم الحسنین کے ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور اور موثر کاروائیاں روز مرہ  کے بنیاد پر  جاری۔زرداد خان نے دوران ناکہ بندی موٹر کار کے خفیہ خانے سے 01 کلاکوف،02پستول اور 450عدد کارتوس برآمد کر لیا۔ملزم اویس ملک ولد ملک محمد ساکن لاہور گرفتار۔یاسر خان SIتھانہ رسالپور تھانہ رسالپور نے رشکئی کے مقام پر ناکہ بندی کی تھی۔۔موٹر کار  کی تلاشی کے دروان موٹر کار سے 04پستول برآمد۔ملزم احتشام ولد اکرام ساکن پشاور  گرفتار،دیگر کاروائیوں کے دوران 02کلاشنکوف،04پستول،03کلوگرام چرس اور 102گرام آئس برآمد کر لیا گیا۔قانون شکن افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پوراوربلا متیاز کاروائیوں کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -