قوانین کا اطلاق مساوات پر ہونے سے بیٹیوں کی عصمت دری نہیں ہوگی، تنظیم الاخوان 

قوانین کا اطلاق مساوات پر ہونے سے بیٹیوں کی عصمت دری نہیں ہوگی، تنظیم ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ موجودہ قوانین کا ا طلاق اگرمساوات کے ساتھ ہو جائے تو پھر اس طرح بیٹیوں کی عصمت دری کرنے کی کسی کو جرات نہ ہو گی معاشرہ کی تکمیل،رشتوں کا تقدس اور عدل میں مساوات تب ہی ممکن ہے جب ہم اسلام کے سنہری اصولوں کو عملی طور پر نافذ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا نظام عدل ایسا ہے کہ ہمیں انصاف مل نہیں رہا بلکہ ہم انصاف بھگت رہے ہیں۔اگر ہمارا معاشرہ مسلم معاشرہ ہے ہمارا اللہ کریم اور نبی کریم ﷺ پر مضبوط ایمان ہے تو پھر ہم آپ ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کیوں نہیں کر رہے جبکہ ہمارے حکمران نظام پر تنقید بھی کرتے ہیں لیکن تبدیل نہیں کر رہے جب روش وہی ہو گی جس پر چل کر گمراہی اور برائی پھیلتی ہے تو پھر ہمارے معاشرے میں تبدیلی کیسے آسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ ایسے واقعات کم ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے۔کیونکہ ہماری سمت درست نہیں ہے انہوں نے کہا کہ لوگ مسلمان ہونے کے باوجود اس بات سے ڈرتے ہیں کہ ملک پر اسلام نافذ ہو جائے یہ کیسی مسلمانی ہے دعوی ایمان بھی ہے لیکن عملی زندگی میں ہم اسلام سے دور بھاگتے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -