قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم  میں ملوث چھ ملزمان گرفتار

  قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم  میں ملوث چھ ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے نواحی علاقوں میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران قتل، اقدام قتل اور دیگر جرائم میں ملوث چھ ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں خزانہ میں چند یوم قبل بجلی پول کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کرنے سمیت تھانہ داودزئی کی حدود میں زبانی تکرار پر فائرنگ کرکے قریبی ساتھی کو قتل کرنے والے ملزمان بھی شامل ہیں، خصوصی کارروائیوں کے دوران کار سنیچنگ اور منشیات فروشی میں ملوث افراد بھی شامل ہیں جن کے قبضہ سے مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ایک عدد مسروقہ سوزوکی وین، دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور آئس بھی برآمد کر لی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل وقار احمد کی سربراہی میں شہر کے نواحی علاقوں خزانہ اور داودزئی کی حدود میں سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا گیا ہے، ڈی ایس پی رورل سرکل ریاض خان، ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز نبی اور ایس ایچ او تھانہ داودزئی بسم اللہ جان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے کامیاب کاروائیوں کے دوران قتل اقدام قتل میں ملوث چار ملزمان صابر ولد جہانزیب،عبد اللہ ولد سعید الرحمان ساکنان شیرو جنگی، اللہ داد ولد گل حسین اورشاہد وولد فضل رحیم ساکنان میاں گجر کو گرفتار کر لیا، ملزمان صابر اور عبداللہ نے مقتول شکور خان کو بجلی پول کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، اسی طرح ملزمان اللہ داد اور شاہد نے زبانی تکرار پر اپنے قریبی ساتھی کو قتل کیا تھاجاری کریک ڈاؤن کے دوران خزانہ اور داودزئی پولیس نے منشیات فروش اسماعیل ولد اختر حسین اور شوکت ولد نذیر کو گرفتار کرنے جن کے قبضے سے دو کلو گرام چرس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک عدد مسروقہ سوزوکی وین بھی برآمد کر لی گئی ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -