توانائی کے شعبے کو اہم قومی مفاد کے طور پر ترجیح دی جانی چاہئے، عمر ایوب
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر توانائی عمر ایو ب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت توانائی کے بحران کے مشکل چیلنج سے نمٹنے کیلئے پیدا ہونے والے خطرات پر قابو پائے گی اور معاشی خودکفالت اور خوشحالی کو حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے کو ایک اہم قومی مفاد کے طور پر ترجیح دی جانی چاہئے اور ملک کے قدرتی وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے صوبوں اور فیڈریشن کے باہمی رابطوں کو فروغ دینا چاہئے۔علامیہ کے مطابق ٍپٹرولیم ڈویژن نے وزیر اعظم سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 9 ستمبر 2020 کو ملک کے گیس کے شعبے سے متعلق امور پر غور و خوض کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں بحث اور تجا ویز کیلئے وفاقی وزراء پارلیمنٹرینز، صوبائی وزراء، کارپوریٹ اور توانائی سربراہان کی بھر پور شرکت اور پاکستان میں گیس کے شعبے سے متعلق امور کے حل کی تجا ویز پیش کی گئیں۔وزیر اعظم کے معا ون حصو صی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے نوٹ کیا کہ گھریلو ذرائع سے گیس کی دستیابی کے معاملے میں سنگین چیلنجز کو پچھلے 10 سالوں میں ناکافی دریا فت اور پیداوار کے باعث ملک متاثرہوا ہے۔ قدرتی گیس کی طلب اور رسد کے مابین خلا کا اثر بھی تمام صوبوں کو منفی انداز میں متا ثر کرے گا۔ ترقیاتی ضروریات اور فیڈریشن اور صوبوں کے مابین پائے جانے والے اختلافات کو ختم کرنے کیلئے ایل این جی کیلئے کھلی رسا ئی کو ممکن بنا یا جائے۔
عمر ایوب