نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل  کرنے کی کوشش ناکام

  نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل  کرنے کی کوشش ناکام

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران غیر ملکی سگریٹ کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، تھانہ متنی پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں لاکھوں روپے کی سگریٹ برآمد کر لی گئی ہے جو ٹرک کے ذریعے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، تمام غیر ملکی سگریٹس کو مزید قانونی کارروائی کی خاطر کسٹم انٹیلی جنس حکام کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی عبدالسلام خالد کو ملنے والی خفیہ اطلاع پر ڈی ایس پی گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او متنی ملک احمد نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے ذریعے غیر ملکی سگریٹس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے نان کسٹم پیڈ سگریٹس کی بھاری کھیپ برآمد کر لی ہے، برآمد ہونے والی سگریٹس غیر قانونی طریقے سے سمگل کرنے کے بعد پنجاب منتقل کئے جا رہے تھے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام سگریٹس کو مزید قانونی کارروائی کی خاطر کسٹم انٹیلی جنس آفیسر اسماعیل خان کے حوالہ کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دئیے گئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -