پشاور،بیٹی قتل میں  ملوث باپ گرفتار

پشاور،بیٹی قتل میں  ملوث باپ گرفتار

  

پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اپنی 3 ماہ کی معصوم بیٹی کے قتل میں مطلوب اشتہاری ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کو 4 سال بعد گرفتار کرلیا گیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی بیٹی کو گھریلوں ناچاقی کی بنا پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا جس سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی وقارعظیم کھرل کو خفیہ زرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ شاہ قبو ل کی حدود میں تھانہ بڈھ بیر پولیس کواپنی بیٹی کے قتل میں ملوث ملزم موجود ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول ابراہیم خان  نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ ملزم کی گرفتاری کیلئے اس کے ٹھکانے پر چھاپہ زنی کرکے نہایت حکمت عملی کیساتھ ملزم جاوید ولد اسلم ساکن کگہ ولہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی معصو م بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیاجبکہ دوسری کا روائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ شرقی انعا م اللہ خان نے مقتول شکور کے قتل میں ملوث ملزمان صابر ولد جہانزیب اور عبد اللہ ولد سعید الرحمان ساکنان شیرو جنگی کوگرفتار کرلیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -